ETV Bharat / state

ممبئی 26/11 حملے کے 12 برس مکمل - mumbai 26/11 Attacks

ممبئی میں شدت پسندانہ حملے کے آج 12 برس گزر گئے، اس حملے میں 166 افراد کو مسلح حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس سے پورے ملک میں کہرام مچ گیا تھا۔

26/11 Attacks
ممبئی 26/11 حملے کے 12 برس مکمل
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 7:32 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں 26 نومبر 2008 کو منظم شدت پسندانہ حملوں کے 12 برس مکمل ہونے پر ممبئی پولیس ہلاک ہوئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کر رہی ہے۔

اس پروگرام میں وبائی امراض کے پیش نظر محدود تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔

یہ تقریب جنوبی ممبئی میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں نو تعمیر اسمارک پر ہوگی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس میں ہلاک ہوئے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ اور سکیورٹی اہلکار شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے، وزیر داخلہ انل دیشمکھ، ڈی جی پی سبودھ کمار جیسوال، ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ اور دیگر اعلی افسران شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

شدت پسندانہ حملوں میں 166 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسر ہیمنت کرکرے سمیت ایک درجن سے زائد اہلکار بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کے سب سے خطرناک شدت پسندانہ حملے کرنے کے لیے 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں سمندر کے راستے سے چند شدت پسند داخل ہوئے تھے اور انہوں نے کئی لوگوں کو قتل کر دیا تھا۔

یہ حملہ ممبئی کے مشہور تاج ہوٹل میں انجام دیا گیا تھا، اس کے بعد نریمن ہاؤس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بھارتی شہریوں کے علاوہ امریکہ اور اسرائیل کے شہری بھی شامل تھے۔

سنہ 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملوں پر بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا، جبکہ حملے کے مرکزی کردار اجمل قصاب پر کارروائی و تفتیش کے بعد سزائے موت دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق 12 مقامات پر 4 روز تک خوف و دہشت کا ماحول تھا۔ اس حملے میں 166 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بھارتی سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 حملہ آور بھی مارے گئے جبکہ اجمل قصاب کو زندہ پکڑ لیا گیا تھا جسے بعد میں قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے پھانسی دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.