ناگپور میں 14 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر بدھ کو 96 ہو گئی۔ اس میں ایک دو سال کا بچہ اور اس کی تین سال کی بہن کے علاوہ ماں بھی شامل ہے۔ تینوں مومن پورا کے رہائشی ہیں۔ ناگپور میں گذشتہ 11 روز میں متاثرین کی تعداد میں تین گنا کا اضافہ ہوا۔
اورنگ آباد میں آج دو مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو سینئر شہریوں کی موت ہو گئی ہے۔ دو نئے معاملے ان لوگوں سے جڑے ہوئے ہیں جو پہلے سے متاثرہ مریض کے رابطے میں آئے تھے۔ اس درمیان ناسک میں سات خواتین سمیت 9 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس سے متاثرین کی تعداد 108 ہو گئی۔
حکام نے بتایا کہ اب تک ضلع میں انفکشن سے سات لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ دو صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ منگل دیر شب 11 مشتبہ مریضوں کے معاملے سامنے آئے تھے جن میں 9 متاثر پائے گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5218 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ 251 کی موت ہو چکی ہے۔ یہاں اب تک 722 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔