مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے جینومِک سِکوینس کے تناظر میں فیصلہ لیا ہے جس کے تحت ہر ضلع سے 100 نمونے لئے جا رہے ہیں۔ 15 مئی سے اب تک 5700 نمونے لیے جا چکے ہیں جس میں ڈیلٹا پلس کے تقریباً 21 کیسز پائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ان معاملات میں مزید کارروائی کی جارہی ہے تاکہ انڈیکس معاملوں کی مکمل معلومات حاصل کی جاسکے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ متاثرہ مریضوں کے قریبی افراد کے بارے میں معلومات لی جارہی ہے تاکہ جو لوگ ان کے رابطے میں آئے ہیں ان کی بھی جانچ ہوسکے۔