اورنگ آباد میں واقع والوج بجاج آٹو کے پلانٹ میں 140 سے زیادہ ملازمین کورونا مثبت پائے گئے جن میں سے دو ملازمین کی کورونا سے موت ہوگئی ہیں۔
اورنگ آباد ڈسٹرکٹ کلکٹر آدھے چودھری نے بتایا کہ بجا ج کمپنی میں 140 ملازمین کورونا مثبت پائے گئے ہیں ، ان تمام مریضوں کے گھر والوں کو بجاج کمپنی میں رکھا گیا ہے ساتھ ہی ہفتہ اور اتوار کو کمپنی مینجمنٹ نے کمپنی کو مکمل طور پر بند کیا ہے تاکہ کمپنی میں صاف صفائی کی جاسکے۔
اورنگ آباد کے صنعتی علاقے والوج میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے شیوسینا کے رکن اسمبلی سنجے شیرساٹھ نے کہا ہے کہ بجا ج کمپنی اپنے ملازمین کی دیکھ بھال نہیں کررہی ہے اس لیے کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔