اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے 34010 مریض سامنے آئے ہیں وہیں اس مہلک وبا سے 947 مریضوں کی موت ہوچکی ہیں جب کہ 28243 صحتیاب اور 4820 مریض زیر علاج ہیں۔
ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 34010 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہی ہے۔
ضلع میں 947 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں، اور 28243 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں جب کہ 4820 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
کورونا کے مریضوں کو ضلع اورنگ آباد کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بلا ضرورت شہر میں نہ گھومیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں کنٹینمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔