ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کے 1258 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8102377 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں اس سے مرنے والوں کی تعداد میں چھ کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 148257 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع ہفتہ کو محکمہ صحت کی طرف سے جاری بلیٹن میں دی گئی۔ Total Corona cases in Maharashtra
بلیٹن میں بتایا گیا کہ اسی عرصے میں 1942 لوگ کورونا سے صحت یاب ہوئے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر 7944923 ہو گئی ہے۔ صحت یابی کی شرح 98.02 فیصد اور اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update: بھارت میں کورونا وائرس کے 1668 نئے معاملے، 19 ہلاک
ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ تقریباً 9197 مریض داخل ہیں۔ مراٹھواڑہ خطہ میں اس عرصے میں 21 معاملے سامنے آئے اور یہاں ایک مریض نے اس سے متاثر ہوکر زندگی گنوائی۔ مراٹھواڑہ خطے میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسوں میں اورنگ آباد (8)، لاتور (7)، پربھنی میں دو، جالنا، ہنگولی، عثمان آباد اور ناندیڑ میں بالترتیب ایک ایک معاملہ شامل ہے۔
یو این آئی