ETV Bharat / state

ناگپور: 1200 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناگپور میں واقع سترنجی پورہ علاقے میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے کم از کم 1200 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

1200 people quarantined in nagpur maharashtra
مہارشٹر کے ناگپور میں 1200 لوگ كوارٹين کیے گئے
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 10:09 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ یہ لوگ سترنجی پورہ علاقے میں کورونا کے مریضوں کے رابطے میں آئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے مرنے والے شخص کے رابطہ میں آئے تقریبا 200 لوگوں کے خون کے نمونے لیے گئے تھے، جن میں سے 80 لوگ اس بیماری سے متاثر پائے گئے ہیں اور اس کو دیکھتے ہوئے 1200 لوگوں كوارنٹين کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ سترنجی پورہ کے لوگ انتظامیہ سے اپنی بیماری کے بارے میں چھپا رہے ہیں اور کوئی بھی معلومات دینے کے لیے سامنے نہیں آرہا ہے۔

ناگپور میں کل تک کورونا کے 129 معاملے درج کیے گئے تھے، جن میں 31 لوگ اب تک ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں ہسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ وہیں یہاں ایک شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.