مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ آج 12 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، مہاراشٹر کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 215 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے کہا کہ مہاراشٹر میں آج 12 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ جن میں پونے کے 5، ممبئی کے 3، ناگپور کے 2، کولہاپور اور ناسک کے ایک ایک شخص کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ملک بھر میں اب تک 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہے۔