ETV Bharat / state

Mumbai Haj House IAS coaching centre ممبئی حج ہاوز آئی اے ایس کوچنگ سنٹر کے 11 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب - ممبئی حج ہاوز آئی اے ایس کوچنگ سنٹر

حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او یعقوب شیخا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ ہم نے 100 اُمیدواروں کا انتخاب کر کے سول سروس امتحانات کے لیے تیاری شروع کی اور 11 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جسکے لئے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں انکے لیے ہم اب یہ کوشش کر رہے ہیں کہ اسی محنت کے ساتھ وہ زبانی یعنی مین امتحانات میں بھی کامیاب ہوکر ملک کا نام روشن کریں۔

Breaking News
author img

By

Published : Jun 15, 2023, 6:05 PM IST

سن 2023 کے یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں حج کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام چلائی جانے والی کوچنگ کلاس سے 11 امیدواروں نے تحریری امتحان میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ جن 11 اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی انکے نام عمار احسن سید ،محمد موتسیم انصاری،پٹیل ریاض خان، افرہ حسن،محسن خان، مشرب نور، خان بلال للن، فیضان ظہور، محمد کاظم، عارف حسن انصاری، جمال اشرف ہے۔ تحریری امتحانات کے بعد اب اُمیدواروں کے سامنے انٹرویو یعنی پری کے بعد مین کا مرحلہ ہے جس میں کامیاب امیدواروں کو سول سروسس کےلئے منتخب کیا جائے گا۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او یعقوب شیخا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ ہم نے 100 اُمیدواروں کا انتخاب کر کے سول سروس امتحانات کے لیے تیاری شروع کی اور 11 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جسکے لئے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں انکے لیے ہم اب یہ کوشش کر رہے ہیں کہ اسی محنت کے ساتھ وہ زبانی یعنی مین امتحانات میں بھی کامیاب ہوکر ملک کا نام روشن کریں۔ آپ کو بتادیں کی حج کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام ہر برس سول سروس کے خواہشمند امیدواروں کے لیے امتحان منعقد کرتی ہے اس امتحان میں میں ملک کے الگ الگ راستوں اور خطوں سے سے امیدوار شامل ہوتے ہیں اور حج کمیٹی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے امتحانات کو پاس کرکے کمیٹی کی فہرست میں اپنا نام درج کراتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Misbah Top Rank In NEET جالنہ کی مصباح کی نیٹ امتحان میں نمایاں کارکردگی
حج کمیٹی میں ہر برس محض 100 سیٹوں کے ساتھ یہ تیاری کرائی جاتی ہے اور ماہرین کی مدد سے سے ان امیدواروں کو اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں اپنی کامیابی کا لوہا منوانے میں کوئی کمی نہ رکھیں جن اُمیدواروں کا ٹیسٹ کے ذریعے حج کمیٹی آف انڈیا انتخاب کرتی ہے ان کے رہنے اور کھانے دوسری ضرورتوں کا انتظام حج کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے اُنہیں اس امتحانات کے بارے میں پڑھایا جاتا ہے ملک کے الگ الگ ریاستوں سے ماہر افسران کی مدد سے اُنہیں مضبوط اور مستحکم بنایا جاتا ہے تاکہ ملک کے سب سے بڑے ے امتحان میں میں وہ کامیاب ہو کر ملک اور قوم دونوں کا نام روشن کریں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.