بھیونڈی کے رہنما، شہریوں سے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات پر عمل کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مئی کے تیسرے ہفتے تک شہر میں کورونا متاثرین کی قلیل تعداد اور سارے ہی بیرون شہر سے آئے مریض ہونے کے سبب مقامی لوگ بے فکر تھے لیکن مئی کے چوتھے ہفتے سے مریضوں کی بڑھتی تعداد نے شہریوں کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔
گزشتہ سات دنوں میں شہر میں کورونا سے متاثر 571 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اتوار14 جون کو سو نئے مریض، 15 جون کو 46، 16 جون کو 31 ،17 جون کو36، 18 جون کو40، 19 جون کو67 اور 20 جون کو 81 جبکہ 21 جون اتوار کو 170 مریض کووِڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان نئے مریضوں کے ساتھ شہر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 1045 پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 450 مریض صحت یاب اور 71 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
جبکہ 524مریض ابھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے 518 افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔ شہریوں کے لیے 19 جون جمعہ کا دن راحت بھرا ثابت ہوا۔ اس دن 149 اور20 جون کو27 مریضوں نے کورونا کو شکست دیا۔
کورونا وائرس کے پھیلنے سے روک تھام میں ناکام ثابت ہورہے میونسپل کمشنر پروین اشٹیکر کو ریاستی حکومت نے ہٹاتے ہوئے 2016 کے آئی اے ایس ڈاکٹر پنکج آشیا کو بطور میونسپل کمشنر تعینات کیا ہے۔