ETV Bharat / state

انتخابات میں نوجوانوں زیادہ موقع دیا جائے: صوبائی کانگریس نو منتخب صدر - مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات

Newly elected Madhya Pradesh Congress President on youth contribution in politics ریاست مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو شکست کے بعد ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ نے استعفی دے دیا۔ کانگریس نے جیتو پٹواری کو ریاست کا نیا صدر منتخب کیا ہے۔

newly elected congress president
newly elected congress president
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 10:48 AM IST

Updated : Dec 17, 2023, 12:53 PM IST

Madhya Pradesh Congress President

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کانگریس کے نو منتخب صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں نوجوانوں کے حصے داری وقت کی ضرورت ہے۔ ریاست میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد اب کانگریس نے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق وزیر جیتو پٹواری کو ریاستی صدر بنایا ہے۔ حالانکہ پٹواری کو بھی اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے باوجود کانگریس کے ہائی کمان نے ان پر بھروسہ جتایا ہے۔

cogress President
cogress President

پٹواری کے ریاستی صدر بننے کی خبر سے ان کے چاہنے والوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا ہے۔ پٹواری کے گھر اندور شہر اور ضلع کانگریس کے کارکنان بڑی اکثریت میں پہنچ کر جشن منایا اور مبارکباد پیش کی۔ وہیں پٹواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے پارلیمنٹ انتخابات پوری طاقت کے ساتھ لڑیں گے۔ پٹواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہائی کمان اور سینیئر رہنما، نوجوان کارکنان کی کوشش سے مجھ جیسے عام کارکنان کو اتنی بڑی ذمہ داری سونپی ہے، اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ میری پوری کوشش رہے گی کہ کس طرح سے کانگریس آئیڈیالوجی کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے۔

پٹواری نے مزید کہا کہ میں آنے والے پارلمانی انتخابات کو چیلنج کے طور پر دیکھتا ہوں۔ وہیں صوبے میں جو نئی سرکار تشکیل ہوئی ہے اور جس طرح سے بی جے پی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاحی اسکیم کے لیے جو گارنٹی دی گئی تھی وہ عمل میں کیسے لائے اس کے لیے کانگریس پوری طرح سے تعاون کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں پٹواری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انتخابات میں نوجوانوں کی حصہ داری زیادہ سے زیادہ ہو۔

مزید پڑھیں: تین ریاستوں میں جیت کی ہیٹ ٹرک، 2024 میں ہیٹ ٹرک کی گارنٹی: وزیراعظم مودی

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے تو وہیں کانگریس کو بری طرح سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے بعد کانگریس پی سی سی کمل ناتھ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اب کانگریس ہائی کمان نے جیتو پٹواری کو ریاست کا صدر بنایا ہے۔ پٹواری دو بار اندور اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی رہے ہیں۔ اس دوران ایک بار وزیر تعلیم کی ذمہ داری نبھائی ہے تو وہی صوبائی یوتھ کانگریس صدر بھی رہ چکے ہیں۔ جس کے پیش نظر پورے صوبے میں ان کی گہری پکڑ ہے۔

Last Updated : Dec 17, 2023, 12:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.