اجین کے نیل گنگا تھانہ حلقہ کے لوکیش نگر سے نوجوان کی لائیو پٹائی کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جس میں کئی لوگ ایک نوجوان کو لاٹھی اور ڈندوں سے پیٹ رہے ہیں۔
جانکاری کے مطابق لوکیش نگر کے رہنے والے مویشی پالنے والے آپس میں کسی بات کو لے کر ایک دوسرے سے لڑنے لگے اور گووند نامی شخص کو بے رحمی سے پیٹتے رہے۔ واردات 28 مئی شام 6 بجے کی ہے۔ نوجوان کو علاج کے لئے اندور ریفر کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے اے ایس پی امریندر سنگھ نے بتایا کہ پولیس بدمعاشوں کی تلاش میں لگی ہے۔ وہیں چشم دید سورج نے بتایا کہ آشو، ویشال، بھییو، لالہ، ساگر، گولو اور دیگر ساتھیوں نے جم کر مارپیٹ کی جس سے گووند کی موت ہوگئی۔
سورج نے مزید بتایا کہ بدمعاشوں نے میرے اوپر بھی حملہ کیا تھا۔