بھوپال میں عالمی یوم یوگا کے موقعے پر آج کئی مقامات پر یوگا کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
بھوپال میں بی جے پی کے دفتر پر سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ نے پارکنان کے ساتھ یوگا کیا۔
یوگا کرنے کے بعد شیوراج سنگھ چوہان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران ریاست کے وزیراعلی کمل ناتھ کو یوگا نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ یوگ بھارت کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو ایک تحفہ ہیں۔ یوگ انسان کی صحت کو اچھا رکھتا ہے اور انسان خوش مزاج بنا رہتا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یوگ کو پوری دنیا میں میں پھیلا دیا ہے۔ آج دنیا کے 190 ملک یوگا ڈے منا رہے ہیں۔
سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاستی کانگریس حکومت کے یوگ ڈے میں شامل نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ان کے شامل نہ ہونے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بلکہ ان کا ہی نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے سربراہ کو صرف حکومت نہیں کرنی ہے، اسے عوام کو صحیح راستہ بھی دکھانا ہے۔ کانگریس نے یوگ نہ کر کے اپنی چھوٹی سوچ دیکھائی ہے'۔