بورڈ امتحانات کے نزدیک آتے ہی طلباء ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں- امتحانات کی تیاری کو لے کر ان پر دباؤ تو رہتا ہی ہے ساتھ ہی گھر والوں کے اچھے نمبرات کے مطالبات انہیں مزید پریشان کر دیتے ہیں-
امتحانات کی تیاری کیسے کی جائے اور بچوں کو ذہنی دباؤ سے بچاتے ہوئے انہیں امتحانات کی تیاری کے لیے کیسے تیار کیا جائے اس بات کو لے کر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا-
ریاست مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پر مسلسل سوسائٹی کے زیر اہتمام بچوں کو مختلف قسم کی اسکالرشپ مہیا کی جاتی ہے، ساتھ ہی طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کے لیے بھی ان کی کونسلنگ کی جاتی ہے-
ان میدان میں کام کرنے کے بعد جب سوسائٹی نے دیکھا کہ نویں سے بارہویں درجہ کے طلبہ بورڈ امتحانات کے نزدیک آتے ہی امتحانات کی تیاری کو لے کر ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں-
بورڈ امتحانات اور نتائج کے اعلان کے ساتھ اکثر بچے خودکشی بھی کر لیتے ہیں- ان پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی نے پروفیشنل کونسلر کی مدد سے بچوں کے ساتھ ان کے والدین کو بھی کونسلنگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا-
ٹائم مینجمنٹ اور کم وقت میں بغیر کسی دباؤ کے کیسے بہتر ڈھنگ سے امتحانات کی تیاری کی جا سکتی ہیں، طالبات اور ان کے والدین کو بتایا گیا-
آج کے ورکشاپ میں ہماری ذمہ داریوں کے عنوان سے منعقدہ اس ورکشاپ میں حالانکہ نویں سے بارہویں کلاس تک کے طلباء کو ہی بلایا گیا تھا لیکن یہ پروگرام کی افادیت ہی تھی کہ اس میں گریجویشن تک کے طلبہ نے بھی شرکت کی اور امتحانات کی تیاری کو لے کر رہنمائی حاصل کی-
میونسپل کارپوریشن کے بیلدار کی رہائش گاہ پر لوک آیوکت کا چھاپہ