بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گنا کے کینٹ تھانہ علاقہ میں آج بجلی کی ہائی ٹنشن لائن کی زد میں آکر کرنٹ لگنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گلاب گنج علاقے کی كھیجرا روڈ بستی کی رہنے والی 23 سالہ آرتی وشوکرما نامی خاتون کی کرنٹ لگنے سے موت ہوئی۔
بتایا جاتا ہے کہ آرتی کے گھر کے اوپر سے ہائی ٹینشن لائن گزرتی ہے جس کی زد میں آکر آرتی موقعے پر ہی موت کی آغوش میں چلی گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر معا ملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔