ریاست مدھیہ پردیش کے ساگر علاقہ میں ایک خاتون نے نرسنگ ہوم میں ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دیا، تینوں بچے صحیح سلامت اور صحت مند ہیں۔
تین بچوں کی پیدائش علاقے میں موضوع بحث ہے۔
عام طور پر کسی جوڑے کے گھر جڑواں بچے کی پیدائش خوشی کی بات ہوتی ہے، لیکن ضلع کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں ایک خاتون نے ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دیا، جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی سمیت ماں بھی بالکل صحت مند ہیں۔
خاتون کا نام ٹھاکرہے اور وہ سروج کی رہنے والی ہے۔
خاتون کا علاج کررہی ڈاکٹر مونیکا شرما نے بتایا کہ اس طرح کے کیس تقریباً دس سے پندرہ ہزار خواتین میں کسی ایک میں دیکھنے کو ملتا ہے۔
حالانکہ زیادہ تر معاملے میں بچے بچ نہیں پاتے، لیکن اس کیس میں تینوں بچے صحت مند ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دس سال کی زندگی میں یہ پہلا کیس ہے، جو اتنا کامیاب رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی خواتین نے تین بچوں کو جنم دیا ہے جس میں صحیح طرح سے پرورش نہ کرنے کی وجہ سے بچوں کی موت ہوچکی ہے۔