خاتون کے ساتھ حیوانیت کی انتہا کردی گئی اس کے جسم کو سگریٹ سے جلایا گیا اور زہر پلا کر پانچ سال کی معصوم کے ساتھ سڑک پر پھینک دیا گیا۔ اس پورے واقعے میں پانچ سال کی معصوم بھی اس کے ساتھ تھی۔
اس پورے دل دہلا دینے والے واقعے میں خاتون کا سابق شوہر اور اس کے چار رشتہ دار شامل ہیں۔ زخمی متاثرہ خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ وہیں تال تھانہ پولیس نے ملزم سابق شوہر سمیت چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔
دراصل برکھیڑا تھانہ علاقے کی رہنے والی متاثرہ کے شوہر نے ایک ماہ قبل اس کے دوسرے شوہر سے مار پیٹ کی تھی۔ جس میں متاثرہ اہم گواہ تھی۔
اس معاملے کی رنجش میں پیر کے روز خاتون کے سابق شوہر نے اپنے بھانجے کے ساتھ مل کر خاتون کا اغوا کر اسے کھیت پر لے گیے، جہاں ملزمین نے خاتون کے ساتھ ریپ کیا اور اس کے جسم کو سگریٹ سے جلا دیا۔
خاتون اس کی شکایت نہیں کر پائیں اس کے لیے اسے کھیت پر پڑی پیسٹی سائیڈ پلا کر سڑک پر معصوم بچی کے ساتھ پھینک دیا۔
صبح جب گاؤں والوں کی نظر زخمی خاتون پر پڑی، تو پولیس کو اطلاع دی گئی اور اسے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
تال تھانہ پولیس نے اغوا، ریپ اور مار پیٹ سمیت مختلف دفعات میں معاملہ درج کر چاروں ملزمین کو حراست میں لیا ہے، جبکہ ایک خاتون ملزمہ کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔