ETV Bharat / state

اجین شہر میں پیدا ہونے والے موہن یادو کون ہیں؟

اُجین کے ایم ایل اے ڈاکٹر موہن یادو کو مدھیہ پردیش کا نیا وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا ہے، جو سی ایم کی دوڑ میں مدھیہ پردیش کے تمام بڑے لیڈروں کو پیچھے چھوڑ سرفہرست رہے تھے، ڈاکٹر موہن یادو جنوبی اجین سیٹ سے تیسری مرتبہ ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ Who is the Mohan Yadav

Who is the Mohan Yadav
اجین شہر میں پیدا ہونے والے موہن یادو کون ہیں؟
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 6:55 PM IST

بھوپال: ڈاکٹر موہن یادو جنہیں مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مقننہ پارٹی کا متفقہ طور پر لیڈر منتخب کیا گیا، اب ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ شہر اجین میں پیدا ہوئے ڈاکٹر موہن یادو کو بھی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا انتخاب سمجھا جاتا ہے اور ان کی خاصیت ’’لو پروفائل‘‘ میں کام کرنا ہے۔

25 مارچ 1965 کو اجین میں پیدا ہوئے ڈاکٹر موہن یادو، شیوراج سنگھ چوہان کابینہ میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر کی ذمہ داری نبھا رہے تھے اور وہ ایک بار پھر اجین جنوبی اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے ہیں۔ وکرم یونیورسٹی، اجین سے تعلیم حاصل کرنے والے اٹھاون سالہ ڈاکٹر موہن یادو نے سیاسیات میں بی ایس سی، ایل ایل بی، ایم اے، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی بھی کیے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر یادو کے والد کا نام مسٹر پونم چند یادو اور ان کی اہلیہ کا نام محترمہ سیما یادو ہے۔ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ انہیں سیاحت، ثقافت، تاریخ، سائنس اور کھیلوں میں بڑی دلچسپی ہے۔

ڈاکٹر یادو کا سیاسی زندگی میں داخلہ 1982 میں اجین کے مادھو سائنس کالج میں طلبہ یونین کے انتخابات کے ساتھ ہوا، جب وہ شریک سکریٹری منتخب ہوئے۔ اس کے بعد وہ 1984 میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد میں شامل ہوئے اور کئی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس کے بعد وہ بی جے پی میں بھی سرگرم ہوگئے اور 2000 سے 2003 تک اجین نگر ضلع جنرل سکریٹری بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سال 2013 میں وہ مدھیہ پردیش اسٹیٹ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین بنے اور انہیں کابینہ وزیر کا درجہ دیا گیا۔ وہ سال 2013 میں اجین جنوبی اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے بنے اور تب سے اس علاقے کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہ شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت میں 2 جولائی 2020 کو ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر بنے اور اب تک یہ ذمہ داری نبھا رہے تھے۔(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.