ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں 'پاپولر فرنٹ آف انڈیا' (پی ایف آئی) کے کارکنان نے پی ایف آئی رہنماؤں کے مقامات پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھاپہ مار کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس قدم کو کسانوں کی تحریک سے توجہ ہٹانے والا بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے رہنما ان کے مقامات پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔
اس کارروائی پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان سخت ناراض ہیں تاہم صنعتی شہر اندور کے کارکنان آج کمشنر دفتر پہنچے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے میمورنڈم سونپا۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ضلع صدر محمد سعید نے بتایا کہ ای ڈی نے جس طرح سے ہمارے رہنما کے مقامات پر چھاپہ مار کاروائی کی ہے اس سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم ہمیشہ عوام کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی ہے جب ملک میں کسانوں کے خلاف بنائے گئے قانون کی تحریک چل رہی ہے اور کاروائی بھی اسی غرض سے کی گئی تاکہ عوام کی توجہ کسان تحریک سے ہٹ جائے۔
واضح رہے کہ بہار کے ضلع پورنیہ اور دربھنگہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کے خلاف ملک گیر احتجاجوں میں مالی امداد فراہم کرنے کے لیے بہار کے پورنیہ اور دربھنگہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے دفاتر پر آج چھاپہ ماری کی ہے۔
پورنیہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ای ڈی کی ٹیم نے آج ضلع کے خزانچی ہاٹ تھانہ علاقے میں واقع پی ایف آئی کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔
واضح رہے کہ ای ڈی کی یہ کارروائی تقریباً نو گھنٹے تک جاری رہی، نیز پی ایف آئی کے ریاستی صدر محبوب عالم سے ای ڈی حکام نے پوچھ گچھ بھی کی۔