بھوپال: گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست مدھیہ پردیش اور ریاست اترپردیش اور دیگر جگہوں پر حکومت کی طرف سے ملزمان پر جو گھر توڑنے کی کارروائی کی جا رہی ہے وہ مکمل طور پر غیر آئینی ہے اور انڈین پینل کورٹ میں کسے سزا دی جائے گی اس کا ذکر ہے اس کے علاوہ کسی بھی طرح سے سزا دینے کا حق حکومت کے پاس نہیں ہے۔ نیز جتنے بھی افسران بغیر نوٹس دیئے اس طرح کی کارروائی کرنے میں ملوث ہیں۔ لوگوں کے گھر تو جا رہے ہیں اور ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ مدھیہ پردیش حکومت آئین پر عمل پیرا ہے Suprime Court lawyer Ehtesham Hashmi۔
مذکورہ باتیں سپریم کورٹ کے وکیل احتشام ہاشمی نے اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد میں اور میری ٹیم ریاست کا دورہ کرے گی اور جتنے بھی ایسے افسران ہے جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے ان کے خلاف بھی شکایت درج کرائی جائے گی۔ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی اگر جانا پڑا تو ہم جائیں گے۔ ایسے افسران کو یہ بتائیں گے کہ آئین کے دائرے کے میں رہ کر ہی کام کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم سب ہندوستانیوں کا فرض ہے کہ ہم آئین کی مکمل پاسداری کریں۔
مزید پڑھیں:
- Khargone Violence: کھرگون تشدد معاملہ پر دگ وجے سنگھ کا ردعمل
- Arif Masood on House Demolition: 'بی جے پی رہنماؤں کے کہنے پر انتظامیہ نے شاہد کا گھر منہدم کردیا'
واضح رہے گی ریاست مدھیہ پردیش میں حکومت اور افسران کی جانب سے بلڈوزر چلانے کی کاروائی کچھ زیادہ ہی سامنے آ رہی ہے جس میں بے قصور لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے گھر منہدم کیے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد جس کا بھی گھر منہدم کیا جاتا ہے اس کے اہل خانہ پریشان ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ان سب حالات کو دیکھتے ہوئے ہوئے ایڈوکیٹ احتشام ہاشمی نے لیگل ٹیم بنا کر ان سب کی جانچ کر غلط کارروائی کرنے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔