ETV Bharat / state

'عدالت سے انصاف ملنے کی پوری امید ہے' - عدالت سے انصاف ملنے کی پوری امید

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ممالک سے آئے تبلیغی جماعت کے اراکین پر کورونا انفیکشن پھیلانے کا الزام عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے-

مدھیہ پردیش جمیعت علما ہند کے صدر ایڈوکیٹ حاجی محمد ہارون سے خصوصی بات چیت

author img

By

Published : May 29, 2020, 5:06 PM IST

جمعیت علماء مدھیہ پردیش کی جانب سے گرفتار کیے گئے تبلیغی جماعت کے اراکین کی رہائی کی کوشش کی جارہی ہے-

مدھیہ پردیش جمیعت علما ہند کے صدر ایڈوکیٹ حاجی محمد ہارون نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر پورے ملک میں صوبائی جمیعت تبلیغی جماعت سے متعلق مقدمات کی سرکاری اور عدالتی سطح پر پیروی کرنے میں مصروف ہے-

مدھیہ پردیش جمیعت علما ہند کے صدر ایڈوکیٹ حاجی محمد ہارون سے خصوصی بات چیت

جمعیت علمائے ہند کی پہلی کوشش ہے کہ سرکاری سطح پر ان مقدمات کی واپسی ہو اور اگر عدالتوں میں ان مقدمات کو لڑنا پڑے تو مضبوطی سے لڑا جائے-

فی الحال جمعیت علماءہند کی ہدایت پر ریاستی جمعیت علماء کے ذریعے انگلینڈ کے 12افراد پر بھوپال کے نامور وکلاء کی ایک ٹیم لگاتار کام کر رہی ہے- اسی طرح شیو پور, گوالیار میں بنگلادیش کے افراد سے متعلق مقدمات کی پیروی بھی جمعیت علماء مدھیہ پردیش کر رہی ہے-

ایڈوکیٹ حاجی ہارون نے کہا کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنے کی پوری امید ہے لیکن ہم ساتھ ہی بھارت سرکار اور صوبائی حکومت سے پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مقدمات کو واپس لیا جائے اور جن ممالک کے یہ شہری ہیں انہیں باعزت طریقے سے اپنے اپنے ملک کو واپس بھیجا جائے اور ایک اچھی مثال پیش کی جائے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.