پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اترپردیش کے ضلع پریاگ راج سے پکنک منانے کچھ افراد ضلع ریوا کے کیوٹی آبشار میں آئے تھے، جہاں نہاتے وقت شام کو چھ افراد ڈوب گئے۔ حادثے کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور غوطہ خوروں کی مدد سے انھیں ڈھوندنا شروع کیا لیکن اندھیرا ہونے کی وجہ سے لاش مل نہ سکی۔ آج صبح ایک بار پرتلاش کی گئی جن میں چار کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اب تک ابھیشیک سنگھ (19)، راہل (30)، یش کیشروانی (17) اور پرانجُل کیشروانی (18) کی لاش برآمد کی گئی ہیں جبکہ دو دیگر آکاش کیشروانی اور گولو پاسی کی تلاش جاری ہے۔ وہیں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔