ETV Bharat / state

Congress And BJP Words War مدھیہ پردیش کو کورونا سے زیادہ نقصان دگ وجے اور کمل ناتھ نے پہنچایا، شیوراج سنگھ چوہان

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 4:38 PM IST

ریاستی وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ نقصان دگ وجے سنگھ اور کمل ناتھ نے پہنچایا ہے۔ اس بیان کو لے کر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ کانگریس کے رہنماوں کی جانب سے اس بیان کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی دگ وجے سنگھ اور کمل ناتھ پر تنقید

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اس سال کے آخری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر الزامات اور جوابی الزامات کے درمیان وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دگ وجے سنگھ، کمل ناتھ اور کانگریس پارٹی کو نشانہ بنایا۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ دگ وجے سنگھ اور کمل ناتھ نے ریاست کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ دراصل دو دن پہلے ریاست کے آبی وسائل وزیر تلسی رام سلاوٹ نے دگ وجے سنگھ کا مازنہ کورونا سے کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں چین میں پیدا ہونا چاہیے۔ اس پر دگ وجے سنگھ نے جواب دیتے ہوئے کہا، میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور سنگھ کے لئے کورونا وائرس ہوں۔

دگ وجے سنگھ کے بیان پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس معاملے میں ان کے ساتھ ساتھ کمل ناتھ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ وزیراعلی چوہان نے صحافیوں کو بتایا کہ دگ وجے سنگھ نے صحیح موازنہ کیا ہے۔ دگ وجے سنگھ اور کمل ناتھ میں مدھیہ پردیش کو وائرس کی شکل میں کورونا سے کئی گناہ زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ انھوں نے کہا میں حیران ہوں کہ انہیں موازنہ کرنے کے لئے کوئی اور وائرس نہیں ملا۔ انہیں صرف کورونا وائرس ہی ملا۔ وہ کورونا وائرس، جس کی وجہ سے کہرام مچ گیا تھا، لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، معشیت تباہ ہوگئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ تو مودی جی تھے جن کی قیادت میں ایک نہیں بلکہ دو ٹیکے بنائے گئے اور کورونا سے مقابلہ کیا گیا۔ ورنہ کمل ناتھ نے تو کورونا کے بھروسے ہی مدھیہ پردیش کے لوگوں کو چھوڑ دیا تھا۔ وزیراعلی نے کہا کہ آج کورونا قابو میں ہیں، لیکن دگ وجے سنگھ اور کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش اور یہاں کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Digvijay Singh Slams BJP ’میں بغیر ثبوت کے بات نہیں کرتا‘: دگ وجے سنگھ

بی جے پی کے رہنما اور وزیراعلیٰ نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ پوری ریاست کو کس نے تباہ و برباد کیا ؟ نہ بجلی تھی نہ سڑکیں نہ پانی۔ شرح نمو منفی ہو رہی تھی۔ انہوں نے اپنی 15 ماہ کی حکومت کے دوران بھی ریاست کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.