ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش کی 230 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ، شام 5 بجے تک 70.99 فیصد ووٹ ڈالے گئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 10:33 AM IST

Updated : Nov 17, 2023, 6:07 PM IST

مدھیہ پردیش کی تمام 230 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ ووٹنگ مراکز پر رائے دہندگان کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں زیر اقتدار بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس میں سخت مقابلہ مانا جارہا ہے۔ پی ایم مودی نے ایم پی میں فرسٹ ٹائم ووٹرس کو مبارکباد پیش کی ہے۔ MP Assembly Election 2023

MP Assembly Election 2023
MP Assembly Election 2023

بھوپال: آج یعنی 17 نومبر کا دن مدھیہ پردیش کے لیے بہت خاص ہے، کیونکہ آج ریاست کے 5 کروڑ سے زیادہ ووٹر اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے اور آنے والے 5 سالوں کے لیے اپنی حکومت کا انتخاب کریں گے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوگئی ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ آج ایم پی کی 230 اسمبلی نشستوں کے 2533 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ریاست بھر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ووٹر 64 ہزار 523 پولنگ سٹیشنوں پر جائیں گے اور 2533 امیدواروں کے لیے اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ایم پی میں 17 ہزار حساس پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق ان پولنگ بوتھس کی ویب کاسٹنگ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

مدھیہ پردیش میں شام 5 بجے تک 70.99 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

مدھیہ پردیش میں سہ پہر تین بجے تک 60.38 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ: سہ پہر 3 بجے تک 55.31 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

  • ہائی پروفائل سیٹ پر فائرنگ:

ایم پی کی سب سے ہائی پروفائل سیٹ اور مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کے اسمبلی حلقہ میں دو برادریوں کے درمیان فائرنگ کی خبر ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ گولی کیوں چلائی گئی۔ انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ انتخابات کے لیے آج ووٹنگ جاری ہے، اسی دوران میرگھن گاؤں میں فائرنگ سے ماحول گرم ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس ہے اور کسی جانی و مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ ہوائی فائرنگ سے علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگ موقع سے بھاگنے لگے۔

  • #WATCH | Madhya Pradesh Elections | Violence reported at polling booths 147-148 of Dimani Assembly constituency, in Mirghan, Morena when stone pelting ensued between two sides. One person injured in stone pelting. The situation is now under control. pic.twitter.com/AeqFhuEUQp

    — ANI (@ANI) November 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • #WATCH | Madhya Pradesh Elections | Chief Minister and BJP candidate from Budhni, Shivraj Singh Chouhan and his wife Sadhna Singh greeted by women in Sehore.

    Voting for the state elections is underway. pic.twitter.com/WWfwSEcJtH

  • #WATCH | On being asked about the CM face, Madhya Pradesh CM Shivraj Singh Chouhan says "This is not important to me. Our party makes the decision on who has to work where. We don't think about ourselves, our mission is to work for the development of the country and Madhya… pic.twitter.com/DVQ9ZaItGN

  • مدھیہ پردیش میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے:

بی جے پی اور کانگریس کے بزرگ لیڈر اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنے حلقے کے ووٹنگ سینٹر پہنچ رہے ہیں۔ ووٹنگ سے پہلے لیڈروں نے پوجا پاٹھ کا اہتمام کیا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، کانگریس لیڈر جیتو پٹواری، وزیر پرہلاد پٹیل، کیلاش وجے ورگیہ نے پوجا کی اور جیت کے لیے دعا کی اور پھر ووٹ دیا۔

  • #WATCH | Madhya Pradesh Election| Chhindwara, Madhya Pradesh: State Congress president and party's candidate from Chhindwara, Kamal Nath says, "There's a lot of excitement among the voters in Madhya Pradesh. They want to keep their future secured... They distributed liquor and… pic.twitter.com/HR7QI2VCBB

  • لیڈروں کو نظر بند کیا گیا:

بھنڈ میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کانگریس کے چودھری راکیش سنگھ چترویدی، بی جے پی کے نریندر سنگھ کشواہا اور بی ایس پی امیدوار بھنڈ کے ایم ایل اے سنجیو کشواہا کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے تینوں امیدواروں کو سرکٹ ہاؤس میں بٹھا دیا۔ ایٹر ایم ایل اے اور وزیر اروند بھدوریا، ان کے بھائی دیویندر بھدوریا اور کانگریس امیدوار ہیمنت کو بھی سرکٹ ہاؤس میں نگرانی میں رکھا گیا تھا۔

Last Updated : Nov 17, 2023, 6:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.