ETV Bharat / state

گینگسٹر وکاس دوبے کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا - اجین مہاکال مندر

ضلع اجین میں گینگسٹر وکاس دوبے کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ ہاتھ میں بیگ لیے جاتا دکھائی دے رہا ہے۔

گینگسٹر وکاس دوبے کی ایک اور ویڈیو سامنے آیا

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 10:11 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں گینگسٹر وکاس دوبے کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے ویڈیو گزشتہ 9 جولائی کا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ اجین مہاکال مندر کے بھسم آرتی گیٹ کے سامنے پھول والے کی دکان پر جاتے نظر آرہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 'وکاس دوبے بغیر کسی ماسک اور خوف کے ہاتھوں میں بیگ لےکر گھومتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ 'انعام کی رقم کس کو دی جائے اس کو لےکر اجین پولیس کو ایک خط موصول ہوا ہے، جس سے اس معاملے کو لےکر تین افسران کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اب یہ طے کرنا باقی ہے کہ محکمہ پولیس کتنے افراد کا نام انعام کے لیے بھیجتی ہے۔

گینگسٹر وکاس دوبے کی ایک اور ویڈیو سامنے آیا
واضح رہے کہ ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں گینگسٹر وکاس دوبے کے گھر پر چھاپہ ماری کرنے پہنچی پولیس ٹیم پر فائرنگ ہوئی جس میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 6 پولیس اہلکار سمیت سات لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیسے ہوا وکاس دوبے کا انکاؤنٹر؟

پولیس ملزم وکاس دوبے کو اجین سے گرفتار کر کے کانپور کورٹ میں پیشی کے لئے لارہی تھی تبھی پولیس کی گاڑی اچانک پلٹ گئی اور وکاس دوبے زخمی پولیس اہلکار کا ہتھیار لے کر بھاگنے لگا۔ ہتھیار لے کر بھاگ رہے وکاس دوبے کو موقع پر موجود پولیس افسران نے سرینڈر کرنے کو کہا لیکن اس نے پولیس افسران کی ایک نہ سنی اور فائرنگ کرنی شروع کر دی۔ حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی ، جس میں ملزم وکاس دوبے مارا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.