بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال کو مساجد اور تالابوں کا شہر کہا جاتا ہے . دارالحکومت بھوپال میں بڑی تعداد میں نوابوں کے ذریعے تاریخی عمارتیں بنائی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں مساجد بھی شامل ہیں۔ ان مساجدوں میں بھوپال نواب سکندر جہاں بیگم کی بنائی موتی مسجد بھی شامل ہے جو 1844-1868 میں تعمیر ہوئی تھی۔Valuable Things Stolen Grom Moti Masjid In Bhopal
اس مسجد کی ذمہ داری اوقاف شاہی لمبے وقت سے اٹھاتا چلا رہا ہے۔ لیکن بدھ کی آدھی رات کو موتی مسجد کے تین گنبدوں میں سے ایک گنبد کا کلش چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مسجد کے ذمہ داران نے آج صبح جب مسجد کے گنبدوں کی جانب دیکھا تو انھیں تین گنبدوں میں سے ایک گنبد کا کلاش نظر نہیں آیا۔ جس کے بعد مسجد کے ذمہ داروں نے اس کی شکایت اوقاف شاہی کے سیکرٹری اعظم ترمجی سے کی جس کے بعد سیکریٹری نے اس کی شکایت مقامی پولیس اسٹیشن میں کی پولیس نے جب مسجد میں آکر تحقیقات کی تو پایا کیا
تین گنبدوں میں سے ایک گنبد کلش نہیں ہے لیکن جب مسجد کے آس پاس تلاش کیا گیا تو گنبد کا کلش مسجد کے احاطے میں پایا گیا۔دراصل کلش بھاری ہونے کی وجہ سے چور اسے لے جا نہیں پائے۔ اب پولیس اس معاملے کی جانچ پڑتال میں لگی ہے کی اس چوری کو کس نے انجام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sadbhavna Sansad in Bhopal بھوپال میں سد بھاؤنا سنسد
واضح رہے کہ اس مسجد میں مسجد کی حفاظت کے لیے چار چوکیدار بھی تعینات رہتے ہیں اس کے باوجود اس چوری کو انجام دیا گیا اور ان چاروں چوکیداروں کو اس چوری کی بھنک تک نہیں لگی۔اوقاف شاہی اور سماجی کارکنان نے اس چوری کی ایف آئی آر مقامی پولیس تھانے میں کر دی ہے ۔
بھوپال کے مقامی لوگوں کے مطابق دارالحکومت بھوپال میں بڑی تعداد میں تاریخی مساجد موجود ہے اور ان پر بے بیش قیمتی کلش لگے ہوئے ہیں۔ اور جس طرح سے موتی مسجد میں حفاظتی انتظامات موجود ہونے کے بعد بھی مسجد کے کلش کے چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ اور ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔Valuable Things Stolen Grom Moti Masjid In Bhopal