ETV Bharat / state

کورونا مذہب دیکھ کر متاثر نہیں کرتا

ریاست مدھیہ پردیش کے اجین شہر قاضی نے کہا کورونا سے تحفظ کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو ٹیکہ کاری کرنا چاہیے۔ اگر ٹیکہ کاری کو ضروری قرار نہیں دیا جاتا تو پھر وبا کا پھیلاؤ ہوسکتا ہے۔

مدھیہ پردیش کے اجین شہر میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 8:54 AM IST

عالمی وباء کورونا وائرس سے پوری دنیا خوفزدہ ہے۔ دس مہینے طویل انتظار کے بعد جب کورونا سے بچاؤ کی ویکسین آئی تو عوام نے جہاں اس کو خوش آمدید کہا تو وہیں کچھ افراد نے اس پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

کورونا مذہب دیکھ کر متاثر نہیں کرتا

اجین کے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس ٹیکہ کاری کے عمل پر فتوے کا انتظار کرنے کو کہا، جس پر اجین شہر قاضی نے کہا کہ کورونا مذہب دیکھ کر متاثر نہیں کرتا، اس وبا سے اب تک لاکھوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ ہر شخص کو ٹیکہ کاری کرنا چاہیے۔ اگر ٹیکہ کاری کو ضروری قرار نہیں دیا جاتا تو پھر وبا کا پھیلاؤ ہوسکتا ہے۔

مدھیہ پردیش کے اجین شہر میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز
مدھیہ پردیش کے اجین شہر میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

اجین شہر قاضی خلیق الرحمان نے کہا کہ کورونا کسی ہندو یا مسلمان کو دیکھ کر متاثر نہیں کرتا، بلکہ ہمیں اس سے تحفظ کے لیے خود بیدار ہونا پڑے گا۔ کیونکہ اس وبا سے لاکھوں لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں اور شریعت میں بھی جان بچانے کو اولین فریضہ قرار دیا گیا ہے۔ لہٰذا ہر فرد کو ویکسین ٹیکہ کاری کرنا چاہیے، تا کہ اس مرض سے ہم محفوظ رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.