ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں ویکسینیشن مہم کا آغاز - مدھیہ پردیش نیوز

اندور میں آج ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس دوران ویکسینیشن کے لیے کثیر تعداد میں لوگ ویکسینیشن سنٹر پہنچے، جہاں انہیں مختلف دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مدھیہ پردیش میں ویکسینیشن مہم کا آغاز
مدھیہ پردیش میں ویکسینیشن مہم کا آغاز
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 5:49 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں آج ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا، اس دوران ویکسینیشن کے لیے کثیر تعداد میں لوگ ویکسینیشن سنٹر پہنچے۔

اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں پھیلے کورونا وبا کی دوسری لہر سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے تھے، تاہم اب تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اس کے پیش نظر حکومت نے کورونا سے عوام کی تحفظ کے لیے 21 تا 30 جون تک ریاست کے سبھی اضلاع میں میگھا ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا ہے۔

ویڈیو

اس دوران ریاست میں تقریبا سات ہزار سینٹرو پر ٹیکہ کاری کا کام کیا جا رہا ہے جبکہ اندور میں ایک ہزار سے زائد ٹیکہ کاری کے لیے سنٹر بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بھوپال میں ایک خاتون ڈیلٹا پلس ویریئنٹ سے متاثر

وہیں ویکسینیشن کے لیے سنٹر پر پہنچے لوگوں کا کہنا تھا کہ ٹیکہ کاری کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے، جس کے چلتے ہم کام کاج پر نہیں جاپارہے ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر اور شوگر کی خواتین زیادہ دیر تک انتظار نہیں کرسکتی، اس کے علاوہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر ٹیکہ کاری کے لیے غیر ہنر مند لوگوں کو رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹیکہ کاری میں کافی وقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.