بھوپال: مدھیہ پردیش میں شہری باڈی انتخابات-2022 کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج 43 اضلاع کے 214 شہری اداروں میں ووٹنگ جاری ہے۔ سرکاری معلومات کے مطابق پولنگ کے دوران کل چھ ہزار 829 پولنگ اسٹیشنز پر 49 لاکھ نو ہزار 280 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جو کہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ان میں سے 25 لاکھ 20 ہزار 923 مرد، 23 لاکھ 88 ہزار 65 خواتین اور 292 دیگر ووٹرز ہیں۔ Urban Body Elections in Madhya Pradesh Voting Ongoing in 214 institutions in 43 District
یہ بھی پڑھیں:
ریاستی الیکشن کمشنر بسنت پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں پانچ میونسپل کارپوریشنوں، 40 میونسپلٹیز اور 169 میونسپل کونسلوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹر کے لیے ووٹنگ کے لیے کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ 20 شناختی کارڈز میں سے کوئی ایک ساتھ لانا لازمی ہے۔
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں: