ETV Bharat / state

Uproar in MP Assembly کانگریس ایم ایل اے کی معطلی پر اسمبلی میں ہنگامہ، کارروائی 13 مارچ تک ملتوی - مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی

مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پانچویں دن کی کارروائی ایک گھنٹہ بھی نہ چل سکی اور ایوان کو 13 مارچ تک ملتوی کر دیی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 3, 2023, 4:06 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی میں کانگریس ایم ایل اے جیتو پٹواری کی معطلی کے بعد اسپیکر گریش گوتم نے کارروائی پہلے وقفہ سوالات تک اور پھر 13 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔ جیسے ہی ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آئی ہے۔ اس پر اسپیکر گوتم نے کہا کہ انہیں ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس پر ڈاکٹر سنگھ نے پھر کہا کہ اپوزیشن نے اسمبلی سکریٹریٹ کو ایسی تجویز دی ہے اور ایسی صورتحال میں انہیں ایوان کی کارروائی چلانے کا حق نہیں ہے۔اس پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام ارکان اسپیکر گوتم کے حق میں کھڑے ہوگئے۔

پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ کانگریس ایم ایل اے جیتو پٹواری کی معطلی کی تجویز ان کی طرف سے کل پارلیمانی امور کے وزیر کی حیثیت سے لائی گئی تھی جسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ اس پر دونوں جانب سے شوروغل شروع ہوگیا جس کے باعث ایوان کی کارروائی وقفہ سوالات تک ملتوی کردی گئی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر مشرا اپنے ہاتھ میں لی ہوئی کتاب ہوا میں اچھالتے ہوئے نظر آئے۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد اپوزیشن کا ہنگامہ پھر شروع ہو گیا۔ اس درمیان اسپیکر گوتم نے کل کانگریس ایم ایل اے پٹواری کی معطلی سے متعلق پیش رفت کے بارے میں اپنا بیان دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے اقدامات ہمیشہ منصفانہ رہے ہیں اور رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ارکان سے درخواست کی کہ وہ ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے اور امن برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔

اسی دوران قائد حزب اختلاف ڈاکٹر سنگھ نے پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر مشرا پر ایوان میں غیر اخلاقی برتاؤ کا الزام لگایا اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی پارلیمانی تاریخ میں کبھی کسی پارلیمانی امور کے وزیر نے ایسا نہیں کیا۔ اس معاملے پر اپوزیشن کا ہنگامہ مسلسل جاری رہا۔ کانگریس ارکان اسپیکر کی نشست کے سامنے آگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔اس دوران اسپیکر گوتم نے ایجنڈے میں شامل مضامین کو مکمل کرنے کی رسمی کارروائی مکمل کی۔ جس کے بعد ایوان کی کارروائی 13 مارچ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ ایوان میں آج جمعہ تک اجلاس بلایا گیا۔ کل سے 12 مارچ تک چھٹی ہے۔ کانگریس ایم ایل اے پٹواری کو کل ایوان میں گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران قابل اعتراض ریمارکس کرنے پر بجٹ اجلاس کی بقیہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ کانگریس کل سے اس کی مخالفت کر رہی ہے اور اسی واقعہ پر کانگریس نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا انتباہ بھی دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Economic Survey in Madhya Pradesh مدھیہ پردیش میں اقتصادی سروے، فی کس آمدنی میں چھ فیصد اضافہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.