ETV Bharat / state

بھگت سنگھ کی یوم پیدائش پر بے روزگاروں کا مظاہرہ - صنعتی شہر اندور

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں شہید اعظم بھگت سنگھ کی 113 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بے روزگار نوجوانوں نے مظاہرہ کرکے حکومت سے روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اندورمیں شہید اعظم بھگت سنگھ کی یوم پیدائش پر بے روزگاروں کا مظاہرہ

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 8:23 PM IST

ریاست کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والے اندور میں تحریک آزادی کے شہید اعظم بھگت سنگھ کی 113 وی یوم پیدائش کے موقع پر بے روزگار نوجوانوں نے زنجیر بنا کر زبردست مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں نوکری دی جائے.نوجوانوں نے شہید اعظم بھگت سنگھ کی یوم پیدائش کو بے روزگار ہفتے کے طور پر منا رہی ہے۔

بے روزگار نوجوانوں کا کہنا ہے کہ حکومت ان سے وعدہ خلافی کر رہی ہے صوبے میں ضمنی انتخاب میں کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، لیکن نئی نوکریوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان اپنے آپ کو صوبے کا ماما کہتے ہیں مگر ماما اپنے بھانجیوں اور بھانجوں کی ذرا سی فکر نہیں کررہے ہیں کہ یہ سڑک پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اندورمیں شہید اعظم بھگت سنگھ کی یوم پیدائش پر بے روزگاروں کا مظاہرہ

نوجوانوں کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے بھی دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا مگر آج تک وہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔ صوبے میں خالی عہدوں کے لیے بھرتی کے اشتہار جاری کی جائے اور ان کی تعداد بھی بڑھ جائے تاکہ بڑے پیمانے میں نوجوانوں کو موقع مل سکے ۔لمبے وقت سے ریاست میں نوکریوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوئے جس سے کئی طلباء عمر کی حد کو عبور کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبے میں سب سے زیادہ کورونا کا پھیلاؤ اندور میں ہیں، اس کے باوجود بے روزگار نوجوان اپنی جان پر کھیل کر اس مظاہرے میں شریک ہوئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

protest
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.