جیتو پٹواری نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا کا اثر دیکھنے کو ملا ہے، 190 سے زائد ممالک اس کی زد میں ہیں اور اسی کے چلتے بھارت میں بھی لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے جس سے ملک کی معشیت پر بڑا برا اثر پڑ رہا ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر مریضوں پر اخراجات کے لیے جہاں امداد کرنے والوں نے امداد دینا شروع کر دی ہے اسی تعلق سے جیتو پٹواری نے کہا کہ انھیں اخبار اور پبلک ڈومین کے ذریعے معلوم ہوا کہ صوبے کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان آئیفا ایوارڈ میں جو فنڈ خرچ ہونے والا تھا تقریبا 700 کروڑ روپے اب وہ فنڈ کورونا وائرس سے متاثر مریضوں پر خرچ کریں گے اور اس تعلق سے شیوراج سنگھ کے دو ویڈیو بھی سامنے آئے ہیں۔
جیتو پٹواری نے سنگین الزام لگاتے ہوئے شیوراج سنگھ چوہان سے کہا کہ وہ سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں، آپ موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں میں پوچھنا چاہتا ہوں ایسا کون سا فنڈ سرکار نے ایوارڈ کے لیے صوبے کی حکومت میں مختص کیا تھا؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہی فرق ہے کمل ناتھ اور شیوراج میں یہی فرق ہے ِوژن اور ٹیلی ویژن میں اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔