ETV Bharat / state

Muslim scholars sacrificed مسلمانوں کو بے خوف اور متحد رہنے کی ضرورت - محسن خان ذمہ دار تنظیم کوہ فضا خدمت گار سوسائٹی

بھوپال کی موتی مسجد کیمپس میں مسلمانوں کے حالات اور جنگ آزادی میں مسلمانوں کا اہم کردار عنوان سے جلسہ میں مقررین نے خطاب کیا اور کہا کہ مسلمانوں کو بے خوف اور متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ Meeting in Bhopal on Ulama Many Sacrifices for Freedom

مسلمانوں کو بے خوف اور متحد رہنے کی ضرورت

author img

By

Published : Aug 22, 2023, 12:27 PM IST

Updated : Aug 22, 2023, 7:11 PM IST

مسلمانوں کو بے خوف اور متحد رہنے کی ضرورت

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کی تنظیم کوہ فضا خدمت گار سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام مسلمانوں کی موجودہ حالات اور ملک کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کا کردار - عنوان سے گزشتہ رات موتی مسجد کیمپس میں منعقد ہوا۔ جس میں ہندوستان کی آزادی کے لیے علماء نے بہت قربانیاں دیں۔ موضوع پر بھی اظہارِ خیال کیا گیا۔ سرکردہ کانگرس رہنما اور سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی کے زیر صدارت ہوئے جلسہ میں مقررین نے ریاستی سرپرستی میں جہاں مسلمانوں کے معاشی، سماجی اور تعلیمی حالات کو ابتر بتاتے ہوئے ملک بھر میں ان کے ساتھ ناانصافی پر افسوس ظاہر کیا۔ وہیں ملک کی تحریکات آزادی میں مسلمانوں خاص طور سے مسلم مذہبی قائدین، علماء کرام اور مدارس کے کردار اور قربانیوں کو مثالی اور ناقابل فراموش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر عزیز قریشی نے اپنے صدارتی کلمات میں نواب سراج الدولہ کو ملک کی آزادی کے لیے جان قربان کرنے والا پہلا شہید بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سراج الدولہ نے سب سے پہلے انگریزی حکومت کے خلاف بغاوت بلند کی تھی۔ وہیں انہوں نے مسلمانوں سے پاکستان چلے جانے کا راگ الاپنے والوں سے کہا کہ اس ملک کو ہم نے اور ہمارے آبا واجداد نے اپنے خون پسینے سے سینچا ہے لیکن افسوس کہ پاکستان چلے گئے مسلمان آج بھی مہاجر کہلاتے ہیں اور اپنی مرضی سے بھارت میں رہ گئے مسلمانوں کو غدار کہا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس ملک ہندوستان کی آزادی کے لیے علماء نے بہت قربانیاں دیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر قریشی نے مسلم مخالفین کو آگاہ کیا کہ ملک کا مسلمان غدار نہیں ہے۔ اسے نفرت و تعصب سے تکلیف ہے اور تمام مسائل و مشکلات کے باوجود اگر ملک کی سالمیت پر کوئی خطرہ آتا ہے تو ملک کا مسلمان سینہ تانے ملک کی حفاظت کے لیے ترنگا تھام کر سب سے آگے کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا مسلمان کسی کا غلام نہیں۔ عزیز قریشی نے مزید کہا کہ اچھے اخلاق و کردار کے ساتھ متحد رہیں اور ملک و ملت کی تعمیر میں حصے دار بنیں۔ اور جس طرح کی قربانیاں علمائے کرام نے جنگ آزادی میں دیں۔ اسے نئی نسل کو بتائیں تاکہ وہ بھی آزادی کی اہمیت کو سمجھیں۔

Last Updated : Aug 22, 2023, 7:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.