ETV Bharat / state

MP Road Accident بس حادثے میں دو افراد ہلاک، پانچ کی حالت تشویشناک - مدھیہ پردیش میں بس حادثہ

مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں بس ٹرک سے ٹکرا گئی اس حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی ہے۔ بس پریاگ راج سے اندور جا رہی تھی۔ bus accident in Madhya Pradesh

بس حادثے میں دو افراد ہلاک، پانچ کی حالت تشویشناک

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 11:19 AM IST

نرسنگھ پور: ریاست مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں پریاگ راج سے اندور جا رہی بس حادثے میں آج دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پریاگ راج سے اندور جا رہی بس اوور ٹیک کی وجہ سے صبح 4 بجے سواتلا تھانہ کے ڈوگرگاؤں سرسالا گاؤں کے درمیان میں ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ پانچ لوگوں کو شدید زخمی ہونے کے بعد ضلع اسپتال لایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریاست کے شاجاپور ضلع کے کرشی اپج منڈی کے قریب شہری شاہراہ پر مسافر بس اور کار کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک اور نوجوان علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ حادثے میں زخمی تین نوجوان ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ معلومات کے مطابق مہامایا ٹریولس کی مسافر بس اندور سے سارنگ پور جا رہی تھی۔ رات تقریباً 11 بجے جیسے ہی بس شاجاپور سے سارنگ پور کے لیے روانہ ہوئی، کرشی اپج منڈی کے قریب بس نے کار کو زبردست ٹکر مار دی۔

یہ بھی پڑھیں: Odisha Road Accident اڈیشہ سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.