ETV Bharat / state

Rewa Road Accident ریوا میں بس اور ٹرک کے ٹکرانے سے دو افراد ہلاک

ریوا ضلع کے گڑھ تھانہ علاقے کے تحت نیشنل ہائی وے 30 پر سڑک حادثہ پیش آیا۔ دراصل بس اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی۔ Road accident in Madhya Pradesh

ریوا میں بس اور ٹرک کے ٹکرانے سے دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 1:09 PM IST

ریوا: ریاست مدھیہ پردیش میں ضلع ریوا کے گڑھ تھانہ علاقے میں آج علی الصبح ایک بس اور ٹرک کے زبردست تصادم ہو جانے کے حادثے میں بس ڈرائیور سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔ ان میں سے آٹھ کی حالت نازک ہے، جنہیں علاج کے لیے ریوا کے سنجے گاندھی میموریل اسپتال بھیجا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ریوا سے پریاگ راج (الہ آباد) جانے والی مسافر بس صبح سویرے ریوا-الہ آباد روڈ پر ٹکوری گاؤں کے نزدیک گٹی لدے ٹرک کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ bus and truck collision in Rewa

حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں بس ڈرائیور رزاق خان (40) اور ایک مسافر رام راج یادو (60) کی موقع پر ہی موت ہوگئی، دونوں اتر پردیش کے ضلع چندولی کے رہنے والے تھے۔ اس کے ساتھ ہی، حادثے میں زخمی ہونے والے 27 مسافروں میں سے آٹھ شدید زخمیوں کو ریوا کے سنجے گاندھی میموریل اسپتال بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ratlam Road Accident رتلام میں بے قابو کار نے مزدوروں کو روند ڈالا، چار کی موت

بس میں موجود دیگر مسافر جنہیں معمولی چوٹیں آئیں یا وہ ٹھیک تھے ابتدائی علاج کرنے کے بعد انہیں بس کے ذریعے پریاگ راج بھیج دیا گیا ہے۔ ریوا آر ٹی او بھی موقع پر پہنچ گئے، جن کے ذریعہ بس کا انتظام کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ہائی وے پر جام کی صورتحال تھی تاہم اب شاہراہ کو مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.