ETV Bharat / state

بھوپال کے دو معروف ادبا کو اعزاز سے نوازا گیا - bhoopal news

دبستان بھوپال اور علمیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے ذریعے بھوپال کے دو ادبا رشید انجم اور خالد عابدی کو اعزاز سے نوازا گیا۔

بھوپال کے دو معروف ادبا کو اعزاز سے نوازا گیا

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 4:40 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی دو معروف ادبی شخصیات رشید انجم اور محمد خالد عابدی کی ادبی خدمات کے اعتراف میں آج دبستان بھوپال اور علمیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب 'اعتراف' کا اہتمام بھوپال کی اقبال لائبریری میں کیا گیا۔

اس تقریب میں آئے خصوصی مہمانان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوپال کے دو دانشور رشید انجم اور خالد عابدی کا یہ اعزاز سب کے لیے خوشی کا باعث ہے کیونکہ دونوں ہی شخصیات بھوپال میں دو لائبریری چلا رہے ہیں۔

ویڈیو

بھوپال کی اقبال لائبریری کی بات کرے تو اسے بخوبی چلانے میں رشید انجم کا نام جانا جاتا ہے تو وہیں خالد عابدی کا مکتبہ عابد بھی اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے اور دونوں ہی لائبریری کے توسط سے اردو کی بے لوث خدمت کی جارہی ہے۔

جلسہ میں آئے مہمانان خصوصی نے اردو کے تعلق سے فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جلسے کب تک منعقد ہوتے رہیں گے کوئی نہیں جانتا کیوں کہ اب اردو پڑھنے والوں کا فقدان ہے۔

مزید پڑھیں:

بھوپال: مجتبیٰ حسین کی یاد میں یک روزہ قومی سیمینار کا اہتمام

مہمانان کا اشارہ معاشرے میں اردو سے لاعلم لوگوں اور بچوں کی جانب تھا، جلسہ میں کہا گیا کہ زمانہ انگریزی بھی سکھا دے گا، زمانہ ہندی بھی سکھا دے گا، لیکن اردو کوئی نہیں سکھائے گا اس لیے ہمیں خود ہی اپنے بچوں کو اردو سکھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اردو کو زندہ رکھ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.