ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - chatarpur

مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور میں آج دوپہر بس اور جیپ کی ٹکر میں دو افراد کی موت ہو گئی اور ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 3, 2019, 7:31 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق ہرپال پور سے چھتر پور کی طرف جانے آ رہی پرائیوٹ بس کوکریل جنگل کے نزدیک سامنے سے آرہی جیپ سے ٹکرا گئی، ٹکر اتنی شدید تھی کہ جیپ شاہراہ سے دور کھائی میں جا گری۔

جس سے اس میں سوار ڈرائیور اور ایک دیگر شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تقریبا ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں کے نام ابھی معلوم نہیں ہو سکے ہیں ۔ زخمیوں میں جیپ اور بس میں سوار افراد شامل ہیں۔ زخمیوں کو 108 اور 100 ڈائل کی مدد سے علاج کے لئے پرائمری ہیلتھ سینٹر نوگاؤں بھیجا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

شدید زخمیوں کو ضلع اسپتال چھتر پور کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس اس حادثے کی جانچ کر رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.