ETV Bharat / state

دو کاروں کے درمیان بھیانک تصادم - شہر جبلپور میں سندری ماتا مندر

جبل پور کے سندری ماتا مندر کے سامنے تیز رفتار دو کاروں کے مابین سیدھی ٹکر ہوگئی جس سے دونوں کے ڈرائیور بری طرح زخمی ہوگئے۔

دو کاروں کے درمیان بھانک تصادم
دو کاروں کے درمیان بھانک تصادم
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 8:12 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبلپور میں سندری ماتا مندر کے سامنے تیز رفتار سے آنے والی دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔

دو کاروں کے درمیان بھانک تصادم

اس واقعے میں دونوں کاروں کے ڈرائیور بری طرح زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے جبل پور کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ضلع جبل پورکے بھیڑاگھاٹ تھانہ کے ماتحت سندری ماتا مندر کے سامنے کا ہے۔

جبل پور کے سندری ماتا مندر کے سامنے تیز رفتار دو کاروں کے مابین ٹکر اتنی بھیانک تھی کہ دونوں گاڑیاں ٹکرانے کے بعد دور دور جاگریں، اور ڈرائیور بری طرح زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں کار ڈرائیور شاہ پورہ پولیس سٹیشن کے رہنے والے ہیں، اس واقعے کی ایک ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی ہے، جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈرائیوروں یا ان کے اہل خانہ کی طرف سے ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے، اگر کوئی شکایت آتی ہے تو اس کی تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.