ETV Bharat / state

BJP Candidates بی جے پی کے دو ایسے امیدوار جن کی ایک نہیں کئی بیویاں ہیں - مویشی وزیر پریم سنگھ پٹیل

مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے دو ایسے امیدوار شامل ہیں جن کی ایک نہیں کئی بیویاں ہیں۔ دونوں امیدوار کروڑپتی ہیں، ان کی بیویوں کے پاس بھی کروڑوں کے اثاثے ہیں۔

BJP Candidates
بی جے پی کے دو ایسے امیدوار جن کی ایک نہیں کئی بیویاں ہیں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 7:22 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں دو ایسے امیدوار ہیں، جن کی ایک نہیں کئی بیویاں ہیں۔ ایک امیدوار کی 4 اور دوسرے کی 2 بیویاں ہیں۔ واضح رہے کہ یہ دونوں بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ ان میں سے پارٹی نے ایک امیدوار بڑوانی اور دوسرے کو ریاست کی راؤ اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ ان امیدواروں کی جانب سے داخل کردہ نامزدگی کاغذات سے دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔ دونوں امیدوار کروڑپتی ہیں، ان کی بیویوں کے پاس بھی کروڑوں کے اثاثے ہیں۔ غور طلب ہو کہ بی جے پی امیدوار کے پاس 5 ہزار روپے کا موبائل فون ہے، جبکہ دونوں بیویوں کے پاس 15 ہزار روپے کے موبائل زیر استعمال ہیں۔
4 بیویاں، سب کے پاس گھر، زمین، زیورات

مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت میں مویشی وزیر اور بڑوانی سے بی جے پی کے امیدوار پریم سنگھ پٹیل ساتویں بار الیکشن لڑرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے منشور میں چار بیویوں کا ذکر کیا ہے۔ ان کی بیویوں کے نام اسمہ، سِروٹی، کمالی اور کوکیلا ہیں۔ ان کی چوتھی بیوی کوکیلا بڑوانی کی سابق میونسپلٹی صدر ہیں، جبکہ ان کی پہلی بیوی اسمہ کے بیٹے بلونت پٹیل ضلع پنچایت بڑوانی کے صدر ہیں۔ اس طرح پریم سنگھ پٹیل کا خاندان بھی سیاست میں خاندانیت کی ایک مثال ہے۔

تینوں بیویوں کے پاس 39 لاکھ روپے کے منقولہ اثاثے

پریم سنگھ پٹیل کی تین بیویوں کے پاس پین کارڈ نہیں ہیں، صرف ان کی چوتھی بیوی کوکیلا کے پاس پین کارڈ ہے۔ انہوں نے سال 2022-23 میں اپنی کل آمدنی 2.61 لاکھ روپے بتائی ہے۔ حلف نامے کے مطابق پریم سنگھ کی چوتھی بیوی کے پاس صرف 50 ہزار روپے نقد ہیں، باقی کے پاس کچھ نہیں ہے۔ اسی طرح اسمہ اور کملی کے اکاؤنٹس صفر ہیں، جبکہ چوتھی بیوی کوکیلا کے بینک اکاؤنٹس میں 4 لاکھ 13 ہزار روپے ہیں، وہیں سروتی بائی کے اکاؤنٹ میں 23 ہزار روپے ہیں۔

اسمہ بائی کے پاس 3 لاکھ روپے کے زیورات، سروتی بائی کے پاس 2 لاکھ روپے کے زیورات، کملی بائی کے پاس 1.80 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات اور کوکیلا کے پاس 6 لاکھ روپے کے زیورات موجود ہیں۔ چاروں بیویوں کے کل منقولہ اثاثوں کی مالیت 39.73 لاکھ روپے ہے۔ جبکہ پریم سنگھ پٹیل کے پاس 91 لاکھ روپے کی منقولہ جائیداد موجود ہے۔

چاروں بیویوں کے نام ایک کروڑ 89 لاکھ روپے کے اثاثے بشمول زرعی اراضی اور مکان ہیں۔ وزیر پریم سنگھ پٹیل کے پاس 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ہے۔ چاروں بیویوں کے پاس کوئی بینک قرض نہیں ہے، حالانکہ پریم سنگھ پر 31 لاکھ روپے کا ہوم لون ہے۔

دو بیویاں، ایک کے پاس 6 کروڑ روپے کی جائیداد

اندور کی راؤ اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے 71 سالہ مدھو ورما نے اپنے حلف نامے میں دو بیویوں کا ذکر کیا ہے۔ ان کی پہلی بیوی کا نام ششیکلا ورما اور دوسری بیوی کا نام ترونا ورما ہے۔ دونوں بیویوں کے پاس پین کارڈ موجود ہیں۔ ان دونوں نے اس سال کی آمدنی 4 لاکھ روپے سے زیادہ بتائی ہے۔ بی جے پی امیدوار پانچ ہزار روپے کا موبائل فون استعمال کرتے ہیں، جبکہ دونوں بیویوں کے پاس 15000 روپے کا موبائل فون ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلی بیوی کے پاس 96 لاکھ روپے، دوسری کے پاس 6 کروڑ روپے کے اثاثے

ورما کی بیوی ششیکلا کے پاس 5.75 لاکھ روپے کی نقد رقم ہے۔ ان کے اکاؤنٹ میں 31 ہزار روپے ہیں۔ ان کے فرم اور کمپنی میں دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کے نام 13 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ان کے پاس 45 تولہ سونے کے زیورات ہیں، جن کی مالیت 22 لاکھ روپے ہے۔ ان کے پاس 56 لاکھ روپے کے کل منقولہ اثاثے ہیں۔ ان کے پاس مہو میں ایک ایکڑ زمین ہے جس کی قیمت 40 لاکھ روپے ہے۔

ورما کی دوسری بیوی ترونا ورما کے پاس 19 لاکھ روپے نقد ہیں، جبکہ ان کے پاس 49 لاکھ روپے کی منقولہ جائیداد ہیں، جس میں 27 لاکھ روپے کے زیورات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اندور کے پپلیا راوت، تحصیل میمدی میں ڈھائی ایکڑ زمین ہے، جس کی مالیت 5.5 کروڑ روپے ہے، 2600 مربع فٹ کا پلاٹ اور 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ان کے نام ہے۔ مدھو ورما کی کل دولت 11 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.