پولیس ذرائع کے مطابق کوٹھی تھانہ حلقہ کے کوٹھی قصبہ میں گزشتہ برس ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے فرار ہوئے ملزم سیدھی ضلع کے نوجوان کرن سنگھ چوہان کو کل یہاں گرفتارکیاگیا۔ اسکی گرفتاری کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے 8 ہزار کا انعام رکھاتھا۔ملزم سیدھی ضلع کے جنوڑا تھانہ حلقہ میں مارپیٹ،چوری اور لوٹ پاٹ جیسے تقریبا دس معاملات درج ہیں۔
اسی طرح جسو تھانہ حلقہ کے گاؤں رہکواڑہ میں گزشتہ 13جون کو ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم رنکو کشواہا کو بھی پولیس نے کل اس کے گاؤں سے گرفتار کرلیا۔