مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے کٹور تھانے کے رجروار گاؤں کے نزدیک پولیس نے دو افراد کو گانجہ کے ساتھ گرفتار کیا ، جو گانجہ کی ڈیلیوری دینے کے لئے کسٹمر کا انتظار کررہے تھے۔
پولیس نے سبھی ملزمین پر معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز بھی دو افراد کو گانجہ کے ساتھ پکڑا گیا تھا ۔

وہیں ستنا میں ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں ستنا کے مجھ گاؤں قصبے میں اترپردیش کے باندہ سے بارات لے کر آئی ایک بس کے کلینر کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مجھ گاؤں بارات لے کر آئی بس کے اندر سے کل کلینر موہن ساہو (25) کی لاش برآمد ہوئی۔
موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن بس کے اندر خون کے دھبے ملے ہیں جس سے اندیشہ ہے کہ مرنے والے نے خون کی الٹیاں کی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے تفتیش کر رہی ہے