ETV Bharat / state

Khandwa Accident ٹرک نے کار کو ٹکر ماری، پانچ افراد کی موت - مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے پوناسا کے نزدیک

پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیندر شکلا نے بتایا کہ یہ حادثہ کل رات پوناسا سے دو کلومیٹر دور دولت پورہ پھاٹے کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب کھرگون ضلع کے کسراواد کے پانچ نوجوان دولت پورہ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے بعد کار سے واپس آ رہے تھے۔

پانچ افراد کی موت
پانچ افراد کی موت
author img

By

Published : Aug 18, 2023, 4:07 PM IST

کھنڈوا، 18 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے پوناسا کے نزدیک ایک ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی جس سے کار میں سوار پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیندر شکلا نے بتایا کہ یہ حادثہ کل رات پوناسا سے دو کلومیٹر دور دولت پورہ پھاٹے کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب کھرگون ضلع کے کسراواد کے پانچ نوجوان دولت پورہ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے بعد کار سے واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران سامنے سے آنے والے ٹرک سے زبردست ٹکر ہوگئی جس میں کسی کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ سمجھا جاتا ہے کہ دونوں گاڑیاں انتہائی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئیں۔

مرنے والوں میں بھرت (40)، منیش ورما (26)، پکھراج نام دیو (24)، آدتیہ شرما (25) اور اکھلیش شامل ہیں۔ حادثے کے بعد گاڑی کی حالت اتنی خراب ہو گئی کہ لاشوں کو نکالنے کے لیے دروازہ کٹر سے ہٹانا پڑا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی لیکن تب تک کار میں سوار پانچوں نوجوانوں کی موت ہو چکی تھی۔ پولیس نے نعشوں کو کار سے نکال کر پرائمری ہیلتھ سنٹر پوناسا بھجوا دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں کھرگون میں ان کے گھروں کو روانہ کی جا رہی ہیں۔ پولیس حادثے کی تمام ممکنہ وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

فی الحال پولیس نے معاملہ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ وہیں ٹرک ضبط کر لیا گیا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.