اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں عالمی شہرت یافتہ شاعر مرحوم راحت اندوری کی دوسری برسی پر جشن داستان منعقد ہوئی۔ عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کی دوسری برسی کے موقع پر راحت اندوری کی یاد میں مشاعرہ منعقد ہوا، جس کا عنوان تھا جشن داستان، جس میں ملک کے معروف شعرا کرام نے اپنے کلام پیش کیے، وہیں اقبال اشہر نے راحت اندوری کے مشاعروں کے قصے بھی پیش کیے۔
راحت اندوری 11 اگست 2020 کو کورونا کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے تھے، وہیں پہلی برسی پر بھی کورونا کا دور چل رہا تھا، یہ پہلا موقع ہے جب راحت اندوری کے انتقال کے بعد اندور میں میں شاعری کی محفل سجی تھی، جس میں ان کے عزیزواقارب نے شرکت کی۔
اچانک مر گیا کردار کوئی
ادھورا رہ گیا قصہ ہمارا
تعلق جھوٹ کی بنیاد پر تھا
مگر وہ عشق تھا سچا ہمارا
اظہر اقبال
مزید پڑھیں:راحت اندوری کی پہلی برسی پر ان کے عزیزوں نے یاد کیا