مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں تحریک آزادی کے عظیم مجاہد 'خان عبدالغفار خان' Freedom Fighters Khan Abdul Ghaffar Khan کے یوم پیدائش کے موقع پر شہر کے سماجی کارکنوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور سماجی کارکن حاجی بہادر حسین کو خان عبدالغفار خان ایوارڈ سے نوازا۔
تحریک آزادی کے صف اول کے مجاہد بھارت رتن خان عبدالغفار خان کے یوم پیدائش today birthday anniversary of khan abdul ghaffar khan کے موقع پر مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں تنظیم سرسید ویلفیئر سوسائٹی نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں خان عبدالغفار خان کو یاد کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
تنظیم کے سمیع الحق نے خان عبدالغفار خان کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے ملک کی آزادی میں مہاتما گاندھی کے ساتھ مل کر انگریزوں کے خلاف مسلسل تحریک جاری رکھتے ہوئے ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
یہاں تک کہا جاتا ہے کہ اندرا گاندھی کو بھی 1934 میں سیاست میں خان عبدالغفار خان ہی لائے تھے جو بعد میں بھارت کی طاقتور وزیراعظم اور آئرن لیڈی کے طور پر مشہور ہوئیں۔
واضح رہے کہ تنظیم سرسید ویلفیئر سوسائٹی ہر برس سماجی کارکنان کو خان عبدالغفار خان کے نام سے اوارڈ دیتی ہیں۔