ETV Bharat / state

Poha Factory Fire پوہا فیکٹری میں آگ لگنے سے تین خواتین مزدور ہلاک - پوہا فیکٹری میں آتشزدگی

اجین میں دیواس روڈ پر ناگجھیری علاقے میں پوہا فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں تین خواتین مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ fire at Poha factory in Ujjain

پوہا فیکٹری میں آگ لگنے سے تین خواتین مزدور ہلاک

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 10:06 AM IST

اجین: ریاست مدھیہ پردیش کے اجین میں گزشتہ شام پوہا فیکٹری میں اچانک آگ لگنے سے تین خواتین مزدوروں کی موت جبکہ کچھ دیگر مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے بتایا کہ ناگجھیری میں واقع پوہا فیکٹری میں شام کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور جھلس گئے اور خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ fire at Poha factory in Ujjain

آگ پر قابو پالیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر آشیش سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیندر کمار موقع پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: House Gutted in Uri Fire اوڑی آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان خاکستر

پوہا بنانے کا کام ایک فیکٹری میں کیا جاتا تھا جو بندل پراسس کے نام سے چلتی تھی۔ یہ فیکٹری 25 سال سے زیادہ عرصے سے چل رہی تھی۔ فیکٹری کے مالک راکیش بندل نے واقعے کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کردیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.