ETV Bharat / state

Gang Rape in Jabalpur نابالغ بچی کی اجتماعی جنسی زیادتی، تین ملزمان گرفتار - جبل پور میں گینگ ریپ

جبل پور میں پولیس نے تین ملزمان کو ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ minor girl Rape case in Jabalpur

نابالغ بچی کی اجتماعی جنسی زیادتی، تین ملزمان گرفتار

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 1:53 PM IST

جبل پور: مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس برگی پرینکا شکلا کے مطابق قبائلی زون کے گاؤں چراگوان میں ایک نابالغ بچی کی اجتماعی جنسی زیادتی کے سلسلے میں پنچم اور اس کے دو دوستوں بالا اور برجیش ٹھاکر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں ملزمان اتوار کو لڑکی کو موٹر سائیکل پر اس کی خالہ کے گھر چھوڑنے کے لیے لے جا رہے تھے۔ راستے میں ایک جنگل میں ان تینوں نے اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ بعد میں اسے اس کی خالہ کے گھر چھوڑ دیا۔ لڑکی رات کو گھر واپس آئی اور اپنے رشتہ داروں کو واقعہ کے بارے میں بتایا۔ ملزم پنچم کا متاثرہ کے گھر آنا جانا تھا۔ پولیس نے گھر والوں کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے پچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ چار جنوری 2023 کو مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں ایک نابالغ کی جنسی زیادتی کے واقعہ کے بعد فرار ملزم نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی تھی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) نیرج سونی نے بتایا تھا کہ کوتوالی تھانہ علاقے میں رمیش گلہانے (58) نے ایک نابالغ کی جنسی زیادتی کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں سے پولیس فورس کے ساتھ اسٹیشن انچارج اور پولیس کے کئی سب ڈویژنل افسران (ایس ڈی اوپی) کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: MP Rape Case مدھیہ پردیش میں نابالغ سے جنسی زیادتی کے مفرور ملزم کی خود سپردگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.