مدھیہ پردیش کے ریوا میں ایشیاء کا سب سے بڑا شمسی توانائی پلانٹ تیار ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 10 جولائی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔اس پاور پلانٹ کی بجلی پیداواری صلاحیت 750 میگاواٹ ہے۔ افتتاح کے لئے پی ایم مودی کی جانب سے تیاریاں کی جا چکی ہیں۔
ایشیاء میں پہلا شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والا 750 میگاواٹ صلاحیت پیدا کرنے والا ریوا ضلع کی بدوار پہاڑیوں میں لگایا گیا ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے 2016 میں اس پاور پلانٹ کی تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا تھا لیکن اب صرف تین دن یعنی 10 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر توانائی فیتا کاٹ کر اس کا افتتاح کردیں گے۔
بھوپال سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شمسی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان ، چیف سکریٹری اقبال سنگھ ویس ، پرنسپل سکریٹری سنجے دوبے اور منیجنگ ڈائریکٹر مدھیہ پردیش انرجی ڈویلپمنٹ کارپوریشن دیپک سکسینا شریک ہوں گے۔
پروجیکٹ سائٹ سے ویڈیو کانفرنسنگ میں تمام اعلی عہدیدار موجود ہوں گے، جن میں ممبر پارلیمنٹ ریوا کے رکن پارلیمنٹ جناردھن مشرا ، ایم ایل اے ریوا راجندر شکلا ، گڑھ کے ایم ایل اے ناگیندر سنگھ شامل ہیں۔
یہ شمسی پلانٹ ریوا کے گڑھ میں 1590 ایکڑ پر واقع ہے۔ 750 میگاواٹ کی گنجائش کے ساتھ جنوری 2020 میں کام شروع ہوگیا تھا لیکن وزیر اعظم مودی کی طرف سے وقت کی کمی کی وجہ سے ابھی تک افتتاح نہیں کیا گیا۔ اب وزیر اعظم مودی 10 جولائی کو اسے قوم کے لئے وقف کریں گے۔ یہ ریوا الٹرا میگا سولر لمیٹڈ، ایم پی انرجی ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور ہندوستان کی سولر انرجی کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
بتادیں کہ ایشیاءکا یہ سب سے بڑے شمسی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے کے لئے ضلع ریوا کی تحصیل گڑہ میں 1270.13 ہیکٹر سرکاری محصولاتی اراضی اور تقریبا 33 335.7 ہیکٹر نجی اراضی دستیاب کی گئی ہے۔
اس پروجیکٹ کو مدھیہ پردیش حکومت کی انرجی ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور حکومت ہند کی ایک تنظیم، سول انرجی کارپوریشن آف انڈیا کی مشترکہ منصوبہ کمپنی ریوا الٹرا میگا سولر لمیٹڈ کے ذریعہ عمل میں لایا جارہا ہے۔
اس منصوبے کی کل لاگت 4500 کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ ملک کا واحد شمسی پارک ہے۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس شمسی توانائی بجلی گھر سے دہلی میٹرو ٹرین چلائی جائے گی۔
اس پورے شمسی پلانٹ کے اندر شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے لئے 3 یونٹ تیار کیے گئے ہیں۔ تینوں یونٹ 250 سے 250 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ تاہم جنوری 2020 سے شمسی توانائی کے پلانٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ بجلی پیدا کرنا شروع کردی ہے۔