اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 2008 سے شہر قاضی کی قیادت میں خادم الحجاج عازمینِ حج کی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔ خادم الحجاج حج 2023 کی آخری فلائٹ مدھیہ پردیش کے تجارتی دارالحکومت اندور سے جانے والے اندور سے سفر بیت اللہ کے لیے روانہ ہوگئی اور چھوڑ گئی وہ خوبصورت یادیں، اندور میں 2008 سے عازمین حج کے لیے عارضی حج ہاؤس تیار کیا گیا ہے۔ کورونا کے دور کو چھوڑ کر تب سے ہی اندور شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت کی قیادت میں حجاج اکرام کے رشتہ دار، عزیز و اقارب کے لیے حج ہاؤس میں تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اس سال بھی یہ سلسلہ 4 جون سے شروع ہوا جس میں دو ہزار سے زیادہ حجاج کرام اور تقریباً دس ہزار سے زیادہ ان کے ساتھ پہنچے مہمانان کی بے لوث خدمات کی گئی۔ جس کو حج ہاؤس کے خادم الحجاج نے بڑے ذوق اور شوق کے ساتھ انجام دیا۔ خدمت ایک ایسا عمل ہے، جس میں نہ صرف خود کو سکون حاصل ہوتا ہے، وہیں معاشرے میں معزز کہلاتے ہیں۔ اندور ہاؤس کے خدام کا کہنا ہے کہ ہم یہ خدمت اندور شہر قاضی کی قیادت میں تشکیل انتظامیہ کمیٹی صدر بازار عیدگاہ میں گزشتہ 2008 سے انجام دے رہے ہیں۔
خادم الحجاج نے کہا کہ خدمت کرکے ہمیں بڑا سکون حاصل ہوتا ہے۔ صبح چائے ناشتے سے لے کر دوپہر کا کھانا حج ہاؤس سے ایئرپورٹ تک پہنچانے کی تمام ذمہ داریاں حج ہاؤس کے خادم بخوبی انجام دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ حجاج اکرام کی خدمات کے طفیل میں ہمیں بھی سفر بیت اللہ کی سعادت نصیب فرما دے۔ بتا دیں کہ اندور کا مسلم طبقہ گزشتہ کئی سالوں سے حکومت سے مستقل حج ہاؤس تعمیر کا مطالبہ کر رہا ہے۔