ETV Bharat / state

'رام مندر کے سنگ بنیاد کو بھی سیاسی رنگ دیا جارہا ہے' - ہمارے ہندو دھرم کے مذہبی رہنماؤں کو شامل کریں

ایودھیا میں رام مندر کے سنگ بنیاد کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی پر دگ وجے سنگھ نے سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے، انہوں ںے کہا کہ' ایودھیا رام مندر سنگ بنیاد میں صرف وشو ہندو پریشد اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ شامل کیے جا رہے ہیں۔ دوسرے سادھو سنتوں کو فراموش کیا جارہا ہے۔

'رام مندر کی سنگ بنیادکو سیاسی بنا دیا گیاہے'

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 8:01 PM IST

Updated : Jul 20, 2020, 8:33 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے ایک پروگرام میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں اس بات سے کوئی اعتراض نہیں ہے کہ 5 اگست کو ایودھیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ذریعے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔'

'رام مندر کے سنگ بنیاد کو بھی سیاسی رنگ دیا جارہا ہے'

مگر ہمیں اس بات سے اعتراض ہے کہ اس سنگ بنیاد تقریب میں مخصوص لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے، دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 'سپریم کورٹ کے فیصلے جس میں رام مندر کی تعمیر پر فیصلہ آیا ہے۔ ہم اس کا استقبال کرتے ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کے ہندو مذہبی رہنماؤں سنت سادھوؤں کو نہ بلا کر بھارتیہ جنتا پارٹی اور وشو ہندو پریشد کے لوگوں کو وہاں جگہ دی ہے اور باقی جو اہم لوگ ہیں جن میں شنکراچاریہ، سروپانند اور بھی کئی اہم سادھو سنت ہیں جن کو نظرانداز دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

تمام الزامات بے بنیاد ہیں: سچن پائلٹ

انہوں نے کہا کہ 'رام مندر کے سنگ بنیاد کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔ ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'پانچ اگست کو نریندر مودی اس کی بنیاد رکھ رہے ہیں تو ہمارے ہندو دھرم کے مذہبی رہنماؤں کو شامل کریں ان کو جگہ دیں ورنہ ہم سمجھیں گے یہ سب سیاسی کھیل ہے۔'

Last Updated : Jul 20, 2020, 8:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.