ETV Bharat / state

سی بی آئی نے بینک گھپلہ معاملہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے

author img

By

Published : Nov 5, 2019, 5:53 PM IST

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ملک کے 15 بنکوں میں سات ہزار کروڑ روپے سے زائدکے دھوکہ دہی معاملہ میں آج دہلی، چنڈی گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور گجرات سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں 169 مقامات پر چھاپے مارے۔

سی بی آئی نے بینک گھپلہ معاملہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے

ذرائع کے مطابق آندھراپردیش بینک، اورينٹل بینک آف کامرس، انڈین اوورسیز بینک، بھارتی اسٹیٹ بینک، الہ آباد بینک، کینرا بینک، دینا بینک، پنجاب اور سندھ بینک، پنجاب نیشنل بینک، سنٹرل بینک آف انڈیا، یونین بینک آف انڈیا، بینک آف بڈودا ، آئی ڈی بی آئی بینک، بینک آف مہاراشٹر اور بینک آف انڈیا سے متعلق دھوکہ دہی کے درج کئے گئے۔

35 معاملات میں یہ چھاپےماري کی گئی بیورو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں 169 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ دہلی، گروگرام، چندی گڑھ، لدھیانہ، دہرادون، نوئیڈا، بارامتی، ممبئی، تھانے، سلواسا، کلیان ، امرتسر، فرید آباد، بنگلور، تری پور، چنئی، مدورے، كيولون، کوچین، بھاونگر، سورت، احمد آباد، کانپور، غازی آباد، وارانسی، چندولی، بھٹنڈا، گرداس پور، مرینا،کولکتہ، پٹنہ، کرشنا ، حیدرآباد، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، پنجاب، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ ، دادرا اور نگر حویلی میں کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

چھاپہ ماری میں سی بی آئی کی تقریباً 170 ٹیمیں شامل ہیں جن میں ماہر مالیات، آڈیٹر اور افسران بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سال 19 ۔2018میں بینک گھپلہ معاملے میں تقریباً 6800 معاملے درج کئے تھے اور 71 ہزار 500 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی سامنے آئی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.